ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام این آر سی کو حتمی شکل دینے کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی:سپریم کورٹ

آسام این آر سی کو حتمی شکل دینے کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی:سپریم کورٹ

Thu, 24 Jan 2019 20:31:05    S.O. News Service

نئی دہلی ،24 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے جمعرات کو واضح کیاہے کہ آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس(این آر سی) کی فائنل رپورٹ کو 31 جولائی2019 کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی مکمل کرنا ہوگا۔کورٹ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے این آر سی کام متاثر نہیں ہونا چاہئے۔سپریم کورٹ نے اس کے لئے قابل اتھارٹیز کو ایک ساتھ بیٹھ کر منصوبہ بنانے کو کہا ہے۔سپریم کورٹ نے آسام کے چیف سکریٹری، الیکشن کمیشن کے سکریٹری اور صوبے میں این آر سی کے کوآرڈنیٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ میٹنگ کرکے یہ طے کریں کہ حکام کا عام انتخابات اور این آر سی دونوں کے کام میں کیسے استعمال کیا جائے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس آرایف نریمن کی بنچ نے آسام کی جانب سے پیش ہوئے سالسٹر جنرل تشار مہتہ کو کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اجلاس 7 دن کے اندر ہو۔5 فروری کو جب بنچ اس کیس کی سماعت کرے گی تب سپریم کورٹ کو اجلاس کے نتیجے کی معلومات دی جائیں گی۔


Share: